سنن النسائي - حدیث 4203

كِتَابُ الْبَيْعَةِ النَّصِيحَةُ لِلْإِمَامِ صحيح حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّمَا الدِّينُ النَّصِيحَةُ» قَالُوا: لِمَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: «لِلَّهِ وَلِكِتَابِهِ وَلِرَسُولِهِ، وَلِأَئِمَّةِ الْمُسْلِمِينَ وَعَامَّتِهِمْ»

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4203

کتاب: بیعت سے متعلق احکام و مسائل امام کے ساتھ خلوص کا برتاؤ کیا جائے حضرت تمیم داری سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’دین تو ہے ہی اخلاص کا نام۔‘‘ صحابہ نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! کس کے ساتھ اخلاص؟ آپ نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ کے ساتھ، اس کی کتاب کے ساتھ، اس کے رسول کے ساتھ اور مسلمانوں کے حکام کے ساتھ اور عام مسلمانوں کے ساتھ۔‘‘