سنن النسائي - حدیث 4183

كِتَابُ الْبَيْعَةِ الْبَيْعَةُ عَلَى فِرَاقِ الْمُشْرِكِ صحيح أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ قَالَ: أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ قَالَ: أَنْبَأَنَا ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ قَالَ: بَايَعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَهْطٍ، فَقَالَ: «أُبَايِعُكُمْ عَلَى أَنْ لَا تُشْرِكُوا بِاللَّهِ شَيْئًا، وَلَا تَسْرِقُوا، وَلَا تَزْنُوا، وَلَا تَقْتُلُوا أَوْلَادَكُمْ، وَلَا تَأْتُوا بِبُهْتَانٍ تَفْتَرُونَهُ بَيْنَ أَيْدِيكُمْ وَأَرْجُلِكُمْ، وَلَا تَعْصُونِي فِي مَعْرُوفٍ، فَمَنْ وَفَّى مِنْكُمْ فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ، وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَعُوقِبَ فِيهِ فَهُوَ طَهُورُهُ، وَمَنْ سَتَرَهُ اللَّهُ، فَذَاكَ إِلَى اللَّهِ إِنْ شَاءَ عَذَّبَهُ، وَإِنْ شَاءَ غَفَرَ لَهُ»

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4183

کتاب: بیعت سے متعلق احکام و مسائل مشرکین سے علیحدگی کی بیعت حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے چند لوگوں کی معیت میں رسول اﷲﷺ کی بیعت کی۔ آپ نے فرمایا: ’’ میں تم سے اس شرط پر بیعت لیتا ہوں کہ تم اﷲ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں بناؤ گے‘ چوری نہیں کرو گے، زنا نہیں کرو گے، اپنی اولاد کو قتل نہیں کرو گے اور کسی نیک کام میں مری نافرمانی نہیں کرو گے۔ تم میں سے جو شخص اس عہد پر قائم رہا، اس کا اجر وثواب اﷲ تعالیٰ کام کرلیا، پھر اس کو اس کام کی سزا مل گئی تو اس کا گناہ دھل جائے گا۔ اور جس شخص کی اﷲ تعالیٰ نے پردہ پوشی کی ، تو وہ ا ﷲ تعالیٰ کے سپرد ہے۔ چاہے اسے عذاب دے چاہے تواسے معاف فرما دے۔ ‘‘
تشریح : اس روایت کا متعلقہ باب سے تو کوئی تعلق نہیں، البتہ اصل باب (بیعت) سے تعلق ہے۔ یہ روایت پیچھے گزر چکی ہے۔ (دیکھیے‘ حدیث: ۴۱۶۷) اس روایت کا متعلقہ باب سے تو کوئی تعلق نہیں، البتہ اصل باب (بیعت) سے تعلق ہے۔ یہ روایت پیچھے گزر چکی ہے۔ (دیکھیے‘ حدیث: ۴۱۶۷)