سنن النسائي - حدیث 4182

كِتَابُ الْبَيْعَةِ الْبَيْعَةُ عَلَى فِرَاقِ الْمُشْرِكِ صحيح أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ أَبِي نُخَيْلَةَ الْبَجَلِيِّ قَالَ: قَالَ جَرِيرٌ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُبَايِعُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ابْسُطْ يَدَكَ حَتَّى أُبَايِعَكَ، وَاشْتَرِطْ عَلَيَّ، فَأَنْتَ أَعْلَمُ، قَالَ: «أُبَايِعُكَ عَلَى أَنْ تَعْبُدَ اللَّهَ، وَتُقِيمَ الصَّلَاةَ، وَتُؤْتِيَ الزَّكَاةَ، وَتُنَاصِحَ الْمُسْلِمِينَ، وَتُفَارِقَ الْمُشْرِكِينَ»

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4182

کتاب: بیعت سے متعلق احکام و مسائل مشرکین سے علیحدگی کی بیعت حضرت جریر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے منقول ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی اکرمﷺ کے پاس حاضر ہوا تو آپ لوگوں سے بیعت لے رہے تھے۔ میں نے عرض کی: اے اﷲ کے رسول! اپنا ہاتھ بڑھایئے تاکہ میں آپ کی بیعت کروں۔ اور شرطیں آپ خود بتا دیجیے کیونکہ آپ زیادہ جانتے ہیں۔ آپ نے فرمایا: ’’ میں تجھ سے بیعت لیتا ہوں کہ تو اﷲ وحدہ کی عبادت کرے گا،تماز قائم کرے گا، زکاۃ ادا کرے گا، ہر مسلمان کی خیر خواہی کرے گا اور مشرکین سے جدا رہے گا۔ ‘‘