سنن النسائي - حدیث 4177

كِتَابُ الْبَيْعَةِ ذِكْرُ الِاخْتِلَافِ فِي انْقِطَاعِ الْهِجْرَةِ صحيح أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ مُسَاوِرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْعَلَاءِ بْنِ زَبْرٍ، عَنْ بُسْرِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ وَقْدَانَ السَّعْدِيِّ قَالَ: وَفَدْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي وَفْدٍ كُلُّنَا يَطْلُبُ حَاجَةً، وَكُنْتُ آخِرَهُمْ دُخُولًا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي تَرَكْتُ مَنْ خَلْفِي وَهُمْ يَزْعُمُونَ أَنَّ الْهِجْرَةَ قَدِ انْقَطَعَتْ، قَالَ: «لَا تَنْقَطِعُ الْهِجْرَةُ مَا قُوتِلَ الْكُفَّارُ»

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4177

کتاب: بیعت سے متعلق احکام و مسائل باب : انقطاع ہجرت کی بابت اختلاف کا ذکر حضرت عبد اﷲ بن وقد ان سعدیؓ سے روایت ہے کہ ہم ایک دفد کی صورت میں رسول اﷲْﷺ کے پاس حاضر ہوئے۔ ہم میں سے ہر شخص آپ سے کوئی نہ کوئی سوال کرتا تھا۔ میں سب کے بعد رسول اﷲﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ میں نے عرض کی: اے اﷲ کے رسول! میں اپنے پیچھے بہت سے لوگ چھوڑ آیا ہوں جو کہتے ہیں کہ اب ہجرت ختم ہو چکی ہے۔آپ نے فرمایا: ’’جب تک کفار سے لڑائی جاری ہے، ہجرت ختم نہیں ہوسکتی۔ ‘‘
تشریح : ’’ختم نہیں ہوسکتی‘‘ کیونکہ جب تک اسلام وکفر میں آویزش (چپقلش) قائم ہے، کسی نہ کسی علاقے میں مسلمان مظلوم و مقہور رہیں گے، لہٰذادارا لحرب سے دار الا سلام کی طرف سفر جاری رہے گا اوار یہی ہجرت ہے، یا اس سے مراد ہے کہ جہاد کے لیے مسلمان اپنے گھر بار وقتی طور چھوڑتے رہیں گے۔ان دو معانی کی مدد سے ہجرت کے ختم ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں مروی روایات میں تطبیق ممکن ہوگی۔ ’’ختم نہیں ہوسکتی‘‘ کیونکہ جب تک اسلام وکفر میں آویزش (چپقلش) قائم ہے، کسی نہ کسی علاقے میں مسلمان مظلوم و مقہور رہیں گے، لہٰذادارا لحرب سے دار الا سلام کی طرف سفر جاری رہے گا اوار یہی ہجرت ہے، یا اس سے مراد ہے کہ جہاد کے لیے مسلمان اپنے گھر بار وقتی طور چھوڑتے رہیں گے۔ان دو معانی کی مدد سے ہجرت کے ختم ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں مروی روایات میں تطبیق ممکن ہوگی۔