سنن النسائي - حدیث 4174

كِتَابُ الْبَيْعَةِ ذِكْرُ الِاخْتِلَافِ فِي انْقِطَاعِ الْهِجْرَةِ صحيح أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُمْ يَقُولُونَ: إِنَّ الْجَنَّةَ لَا يَدْخُلُهَا إِلَّا مُهَاجِرٌ، قَالَ: «لَا هِجْرَةَ بَعْدَ فَتْحِ مَكَّةَ، وَلَكِنْ جِهَادٌ وَنِيَّةٌ، فَإِذَا اسْتُنْفِرْتُمْ فَانْفِرُوا»

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4174

کتاب: بیعت سے متعلق احکام و مسائل باب : انقطاع ہجرت کی بابت اختلاف کا ذکر حضرت صفوان بن امیہؓ سے روایت ہے کہ میں نے عرض کی: اے اﷲ کے رسول! لوگ کہتے ہیں کہ مہاجرین کے علاوہ کوئی شخص جنت میں نہیں جائے گا۔آپ نے فرمایا: ’’فتح مکہ کے بعد (مکہ سے) ہجرت (کی کوئی ضرورت) نہیں رہی لیکن جہاد کرو اور نیت رکھو (اگر کبھی ہجرت کرنا پڑی تو کریں گے )اور جب تم سے جہاد کے لیے نکلنے کو کہا جائے تو نکلو ۔ ‘‘
تشریح : اس حدیث مبارکہ سے معلوم ہوتا ہے کہ اب مستقلاََ گھر بار چھوڑنے کی ضرورت نہیں‘ البتہ جہاد اور دوسرے نیک کاموں کے لیے وقتی طور پر گھروں سے نکلو۔ اس حدیث مبارکہ سے معلوم ہوتا ہے کہ اب مستقلاََ گھر بار چھوڑنے کی ضرورت نہیں‘ البتہ جہاد اور دوسرے نیک کاموں کے لیے وقتی طور پر گھروں سے نکلو۔