سنن النسائي - حدیث 4172

كِتَابُ الْبَيْعَةِ الْحَثُّ عَلَى الْهِجْرَةِ حسن صحيح أَخْبَرَنِي هَارُونُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بَكَّارِ بْنِ بِلَالٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ وَهُوَ ابْنُ عِيسَى بْنِ سُمَيْعٍ قَالَ: حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ وَاقِدٍ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ، أَنَّ أَبَا فَاطِمَةَ حَدَّثَهُ، أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، حَدِّثْنِي بِعَمَلٍ أَسْتَقِيمُ عَلَيْهِ وَأَعْمَلُهُ، قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «عَلَيْكَ بِالْهِجْرَةِ، فَإِنَّهُ لَا مِثْلَ لَهَا»

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4172

کتاب: بیعت سے متعلق احکام و مسائل باب : ہجرت کی ترغیب حضرت ابو فاطمہ ؓ سے منقول ہے کہ انھوں نے کہا:اے اﷲ کے رسول!مجھے کوئی ایسا کام بتایئے جس پر میں قائم رہوں اور اسے جاری رکھوں۔آپ نے فرمایا:’’ہجرت کر۔ (اس وقت تیرے حق میں) اس کے برابر کوئی اور کام نہیں۔‘‘
تشریح : وقت وقت کی بات ہے۔کسی وقت ہجرت افضل ہے‘کبھی جہاد اور کبھی کوئی اور کام۔اسی طرح آدمی آدمی کا فرق ہوترا ہے۔کسی آدمی کے لیے ہجرت افضل ہے‘کسی کے لیے کوئی اور کام جیسے آپ نے اعرابی کو ہجرت سے روک دیا تھا۔ (دیکھیے‘ حدیث : ۴۱۶۸، ۴۱۶۹) وقت وقت کی بات ہے۔کسی وقت ہجرت افضل ہے‘کبھی جہاد اور کبھی کوئی اور کام۔اسی طرح آدمی آدمی کا فرق ہوترا ہے۔کسی آدمی کے لیے ہجرت افضل ہے‘کسی کے لیے کوئی اور کام جیسے آپ نے اعرابی کو ہجرت سے روک دیا تھا۔ (دیکھیے‘ حدیث : ۴۱۶۸، ۴۱۶۹)