سنن النسائي - حدیث 4163

كِتَابُ الْبَيْعَةِ الْبَيْعَةُ عَلَى أَنْ لَا نَفِرَّ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، سَمِعَ جَابِرًا يَقُولُ: «لَمْ نُبَايِعْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمَوْتِ، إِنَّمَا بَايَعْنَاهُ عَلَى أَنْ لَا نَفِرَّ»

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4163

کتاب: بیعت سے متعلق احکام و مسائل میدان جنگ سے نہ بھاگنے کی بیعت حضرت جابرؓ فرماتے تھے کہ ہم رسول اﷲﷺ سے بیعت (کے الفاظ)پر نہیں کی تھی‘ہم نے صرف اس بات کی بیعت کی تھی کہ (میدان جنگ سے)بھاگیں گے نہیں۔
تشریح : موت پر بیعت کرنے کا مطلب بھی یہی ہے کہ ہم ثابت قدم رہیںگے‘بھاگیں گے نہیں کہا تھا کہ اگر چہ مرجائیں۔صرف یہ کہا تھا کہ بھاگیں گے نہیں۔ویسے مفہوم اور نتیجے میں کوئی فرق نہیں۔بعض لوگوں نے موت کا لفظ بھی بولا ہے کہ بھاگیں گے نہیں‘خواہ موت بھی آجائے جیسا کہ آئندہ روایت میں اس کی صراحت ہے۔ موت پر بیعت کرنے کا مطلب بھی یہی ہے کہ ہم ثابت قدم رہیںگے‘بھاگیں گے نہیں کہا تھا کہ اگر چہ مرجائیں۔صرف یہ کہا تھا کہ بھاگیں گے نہیں۔ویسے مفہوم اور نتیجے میں کوئی فرق نہیں۔بعض لوگوں نے موت کا لفظ بھی بولا ہے کہ بھاگیں گے نہیں‘خواہ موت بھی آجائے جیسا کہ آئندہ روایت میں اس کی صراحت ہے۔