كِتَابُ الْبَيْعَةِ الْبَيْعَةُ عَلَى النُّصْحِ لِكُلِّ مُسْلِمٍ صحيح أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يُونُسَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ، قَالَ جَرِيرٌ: «بَايَعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ، وَأَنْ أَنْصَحَ لِكُلِّ مُسْلِمٍ»
کتاب: بیعت سے متعلق احکام و مسائل
ہر مسلمان کے لیے خلوص و خیر خواہی کی بیعت
حضرت جریرؓ نے فرمایا:میں نے رسول اﷲﷺ کی اس بات پر بیعت کی کہ آپ کی بات سنوں گا اور مانوں گا اور ہر مسلمان سے خیر خواہی کروں گا۔
تشریح :
خیر خواہی کا مطلب یہ ہے کہ دوسرے مسلماں سے بھلا کروں گا اور اسے فائدہ پہنچاؤں گا‘خواہ اپنا نقصان ہوجائے۔
خیر خواہی کا مطلب یہ ہے کہ دوسرے مسلماں سے بھلا کروں گا اور اسے فائدہ پہنچاؤں گا‘خواہ اپنا نقصان ہوجائے۔