سنن النسائي - حدیث 4161

كِتَابُ الْبَيْعَةِ الْبَيْعَةُ عَلَى النُّصْحِ لِكُلِّ مُسْلِمٍ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ، عَنْ جَرِيرٍ قَالَ: «بَايَعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى النُّصْحِ لِكُلِّ مُسْلِمٍ»

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4161

کتاب: بیعت سے متعلق احکام و مسائل ہر مسلمان کے لیے خلوص و خیر خواہی کی بیعت حضرت جریرؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اﷲﷺ کی بیعت کی کہ ہر مسلمان کی خیر خواہی کروں گا۔
تشریح : ترجمہ الباب کے ساتھ حدیث مبارکہ کی مناسبت بالکل واضح ہے کہ خیر خواہی کے جذبے کے ساتھ ہر شرعی امیر کی بیعت مشروع ہے اور شرعی امیر پر اعتماد کا اظہار بھی لہٰذا مقدور بھر اس عہد کی باری تعالیٰ ہے:لفظ’’مسلم‘‘کے عموم کی وجہ سے ہر چھوٹے بڑے امیر غریب عالم جاہل‘مرد عورت‘ کالے گورے ‘آقا وملازم استادک وشاگر‘عربی عجمی اور عزیز واقارب ‘نیز رشتہ دار کی خیر خواہی کرنا اور اسے نصحیت کرنا فرض ہے۔معلوم ہوا کسی بھی مسلمان کے لیے دھوکا دینا‘ملاوٹ کرنا‘بددیانتی اور خیانت کرنا‘دوسرے مسلمان سے کینہ ولغض اور حسد وعناد رکھنا‘کسی کی غیبت کرنا اور چغلی کھانا‘نیز اس کی بابت کسی بھی قسم کے نقصان کا سوچنا قطعاََ ناجائز اور حرام بلکہ تقاضائے ایمان کے بھی منافی ہے۔ایک اور فرمان رسول ہے۔:’’تم میں سے کوئی شخص(اس وقت تک) مومن نہیں ہوسکتا جب تک اپنے بھائی کے لیے وہی کچھ نہ چاہے جو اپنے لیے چاہتا ہے۔‘‘دنیا وآخرت کو کار آمداور قیمتی بنانے ‘نیز ابدی اور لازوال زندگی کو پر سکون اور آرام دہ گزارنے کے لیے ضروری ہے کہ انسان تمام انسانوں کو خیر خواہ رہے اس اس نصیحت و خیر خواہی کا دامن کسی بھی وقت نہ چھوڑے بلکہ تاحیات اس کو حرز جاں بنائے رکھے۔ ترجمہ الباب کے ساتھ حدیث مبارکہ کی مناسبت بالکل واضح ہے کہ خیر خواہی کے جذبے کے ساتھ ہر شرعی امیر کی بیعت مشروع ہے اور شرعی امیر پر اعتماد کا اظہار بھی لہٰذا مقدور بھر اس عہد کی باری تعالیٰ ہے:لفظ’’مسلم‘‘کے عموم کی وجہ سے ہر چھوٹے بڑے امیر غریب عالم جاہل‘مرد عورت‘ کالے گورے ‘آقا وملازم استادک وشاگر‘عربی عجمی اور عزیز واقارب ‘نیز رشتہ دار کی خیر خواہی کرنا اور اسے نصحیت کرنا فرض ہے۔معلوم ہوا کسی بھی مسلمان کے لیے دھوکا دینا‘ملاوٹ کرنا‘بددیانتی اور خیانت کرنا‘دوسرے مسلمان سے کینہ ولغض اور حسد وعناد رکھنا‘کسی کی غیبت کرنا اور چغلی کھانا‘نیز اس کی بابت کسی بھی قسم کے نقصان کا سوچنا قطعاََ ناجائز اور حرام بلکہ تقاضائے ایمان کے بھی منافی ہے۔ایک اور فرمان رسول ہے۔:’’تم میں سے کوئی شخص(اس وقت تک) مومن نہیں ہوسکتا جب تک اپنے بھائی کے لیے وہی کچھ نہ چاہے جو اپنے لیے چاہتا ہے۔‘‘دنیا وآخرت کو کار آمداور قیمتی بنانے ‘نیز ابدی اور لازوال زندگی کو پر سکون اور آرام دہ گزارنے کے لیے ضروری ہے کہ انسان تمام انسانوں کو خیر خواہ رہے اس اس نصیحت و خیر خواہی کا دامن کسی بھی وقت نہ چھوڑے بلکہ تاحیات اس کو حرز جاں بنائے رکھے۔