سنن النسائي - حدیث 4160

كِتَابُ الْبَيْعَةِ الْبَيْعَةُ عَلَى الْأَثَرَةِ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «عَلَيْكَ بِالطَّاعَةِ فِي مَنْشَطِكَ وَمَكْرَهِكَ، وَعُسْرِكَ وَيُسْرِكَ، وَأَثَرَةٍ عَلَيْكَ»

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4160

کتاب: بیعت سے متعلق احکام و مسائل اطاعت کی بیعت کرنا اگرچہ دوسروں کو ترجیح دی جائے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اﷲﷺ نے فرمایا:’’(اے ابوہریرہ!) تو اپنی پسند و ناپسند اور ہر تنگی وآسانی میں امیر کی اطاعت پر کار بند رہنا اگرچہ تجھ پر دوسروں کو ترجیح دی جائے۔‘‘