سنن النسائي - حدیث 416

كِتَابُ الْغُسْلِ وَالتَّيَمُّمِ بَاب تَرْكِ الْمَرْأَةِ نَقْضَ رَأْسِهَا عِنْدَ الِاغْتِسَالِ صحيح أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ طَهْمَانَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ أَنَّ عَائِشَةَ قَالَتْ لَقَدْ رَأَيْتُنِي أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ هَذَا فَإِذَا تَوْرٌ مَوْضُوعٌ مِثْلُ الصَّاعِ أَوْ دُونَهُ فَنَشْرَعُ فِيهِ جَمِيعًا فَأُفِيضُ عَلَى رَأْسِي بِيَدَيَّ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ وَمَا أَنْقُضُ لِي شَعْرًا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 416

کتاب: غسل اور تیمم سے متعلق احکام و مسائل غسل جنابت کے وقت عورت کے لیے سر کی مینڈھیاں کھولنا ضروری نہیں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ واللہ! مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس برتن سے غسل کیا کرتے تھے۔ وہاں ایک تھال سا پڑا تھا جو ایک صاع یا اس سے کچھ کم ہوگا، چنانچہ ہم بیک وقت اس سے غسل شروع کرتے۔ میں اپنے دونوں ہاتھوں اپنے سر پر تین دفعہ پانی ڈالتی اور میں سر کا ایک بال بھی نہیں کھولتی تھی۔
تشریح : وضاحت کے لیے دیکھیے، حدیث۲۴۲اور اس کے فوائدومسائل۔ وضاحت کے لیے دیکھیے، حدیث۲۴۲اور اس کے فوائدومسائل۔