سنن النسائي - حدیث 4157

كِتَابُ الْبَيْعَةِ بَابُ الْبَيْعَةِ عَلَى الْقَوْلِ بِالْحَقِّ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ ابْنِ إِسْحَاقَ، وَيَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: «بَايَعْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ فِي الْعُسْرِ وَالْيُسْرِ، وَالْمَنْشَطِ وَالْمَكْرَهِ، وَأَنْ لَا نُنَازِعَ الْأَمْرَ أَهْلَهُ، وَعَلَى أَنْ نَقُولَ بِالْحَقِّ حَيْثُ كُنَّا»

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4157

کتاب: بیعت سے متعلق احکام و مسائل حق بات کہنے کی بیعت حضرت عبادہ بن صامتؓ نے فرمایا: ہم نے رسول اﷲﷺ کی بیعت کی کہ ہم ہر تنگی وآسانی اور خوشی وناخوشی میں آپ کی بات سنیں گے اور اطاعت کریں گے‘خواہ دوسروں کو ہم پر ترجیح دی جائے۔اور ہم حاکموں سے ان کی حکومت نہیں چھینیں گے۔اور ہم جہاں بھی ہوں‘حق بات ڈنکے کی چوٹ کہیں گے۔
تشریح : ’’جہاں بھی ہوں‘‘گھر میں ہوں یا باہر بازار میں ہوں یادر بار میں حتیٰ کہ ظالم وجابر سلطان و حاکم کے سامنے بھی حق بات کہیں گے۔ ’’جہاں بھی ہوں‘‘گھر میں ہوں یا باہر بازار میں ہوں یادر بار میں حتیٰ کہ ظالم وجابر سلطان و حاکم کے سامنے بھی حق بات کہیں گے۔