كِتَابُ الْغُسْلِ وَالتَّيَمُّمِ بَاب الِاغْتِسَالِ فِي قَصْعَةٍ فِيهَا أَثَرُ الْعَجِينِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ أَعْيَنَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ عَنْ عَطَاءٍ قَالَ حَدَّثَتْنِي أُمُّ هَانِئٍ أَنَّهَا دَخَلَتْ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ وَهُوَ يَغْتَسِلُ قَدْ سَتَرَتْهُ بِثَوْبٍ دُونَهُ فِي قَصْعَةٍ فِيهَا أَثَرُ الْعَجِينِ قَالَتْ فَصَلَّى الضُّحَى فَمَا أَدْرِي كَمْ صَلَّى حِينَ قَضَى غُسْلَهُ
کتاب: غسل اور تیمم سے متعلق احکام و مسائل
ایسے پیالے (برتن)سے غسل کرنا جس میں گوندھے ہوئے آٹے کے نشان ہوں
حضرت ام ہانی رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ فتح مکہ کے دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئیں جب کہ آپ غسل فرما رہے تھے اور اس (فاطمہ بنت رسول) نے ایک کپڑے سے آپ کے آگے پردہ کر رکھا تھا اور پانی والے پیالے (برتن) میں گندھے ہوئے آٹے کے نشان تھے، پھر جب آپ غسل سے فارغ ہوئے تو آپ نے صلاۃ ضحیٰ (نمازِچاشت) پڑھی۔ میں نہیں جانتی کہ آپ نے کتنی رکعات پڑھیں۔
تشریح :
مذکورہ روایت کے الفاظ : [فما ادری کم صلی] ’’میں نہیں جانتی کہ آپ نے کتنی رکعات پڑھی ہیں۔‘‘ شاذ ہیں، اگرچہ محقق کتاب نے ساری روایت ہی کو حسن قرار دیا ہے۔ تاہم درست اور صحیح بات یہ ہے کہ صحیحین کی روایت کے مطابق خود ام ہانی نے یہ وضاحت فرمائی ہے کہ آپ نے آٹھ رکعت نماز ادا فرمائی تھی۔ شیخ البانی رحمہ اللہ نے بھی الفاظ کو سنن نسائی میں شاذ قرار دیا ہے۔ مزید دیکھیے، حدیث۲۲۶ اور اس فوائدومسائل۔