سنن النسائي - حدیث 414

كِتَابُ الْغُسْلِ وَالتَّيَمُّمِ بَاب الرُّخْصَةِ فِي ذَلِكَ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ عَنْ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَاصِمٍ ح و أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ مُعَاذَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ أُبَادِرُهُ وَيُبَادِرُنِي حَتَّى يَقُولَ دَعِي لِي وَأَقُولَ أَنَا دَعْ لِي قَالَ سُوَيْدٌ يُبَادِرُنِي وَأُبَادِرُهُ فَأَقُولُ دَعْ لِي دَعْ لِي

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 414

کتاب: غسل اور تیمم سے متعلق احکام و مسائل اس چیز کی رخصت حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ میں اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ایک برتن سے غسل کرتے تھے۔ میں (پانی لینے میں) آپ سے جلدی کرتی تھی اور آپ مجھ سے جلدی کرتے تھے حتیٰ کہ آپ فرماتے: ’’میرے لیے بھی پانی رہنے دے۔‘‘ اور میں کہتی تھی: میرے لیے بھی پانی رہنے دیں۔ حضرت سوید نے یوں حدیث بیان فرمائی: [یبادرنی وابادرہ فاقول: دع لی دع لی] ’’آپ مجھ سے جلدی کرتے، میں آپ سے جلدی کرتی۔ میں کہتی میرے لیے بھی پانی رہنے دیں، میرے لیے بھی پانی رہنے دیں۔‘‘
تشریح : اس روایت میں بھی امام نسائی رحمہ اللہ کے دو استاد ہیں، محمد بن بشار اور سوید بن نصر۔ دونوں کے الفاظ میں تقدیم و تاخیر ہے۔ معنی میں کوئی فرق نہیں۔ امام نسائی رحمہ اللہ نے اس لفظی فرق کی بھی وضاحت فرما دی۔ مزید دیکھیے: حدیث۲۴۰کے فوائدومسائل۔ اس روایت میں بھی امام نسائی رحمہ اللہ کے دو استاد ہیں، محمد بن بشار اور سوید بن نصر۔ دونوں کے الفاظ میں تقدیم و تاخیر ہے۔ معنی میں کوئی فرق نہیں۔ امام نسائی رحمہ اللہ نے اس لفظی فرق کی بھی وضاحت فرما دی۔ مزید دیکھیے: حدیث۲۴۰کے فوائدومسائل۔