سنن النسائي - حدیث 4118

كِتَابُ المُحَارَبَة قِتَالُ الْمُسْلِمِ صحيح موقوف أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ شَقِيقٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: «قِتَالُ الْمُؤْمِنِ كُفْرٌ، وَسِبَابُهُ فُسُوقٌ»

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4118

کتاب: کافروں سے لڑائی اور جنگ کا بیان مسلمان سے ( مسلح ) لڑائی لڑنا ( کفر کی بات ہے ) حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالٰی عنہ نے فرمایا: مومن سے لڑائی لڑنا کفر اور اس کو گالی دینا فسق ہے۔
تشریح : تکرار سے مقصود یہ ہے کہ بعض راویوں نے اس روایت کو مرفوع (رسول اللہﷺ کا فرمان) بیان کیا ہے اور بعض نے موقوف (صحابی رضی اللہ تعالٰی عنہ کا قول)۔ یہ اختلاف نقصان دہ نہیں کیونکہ موقوف سے مرفوع کی نفی نہیں ہوتی، اور روایت کا دونوں طرح مروی ہونا درست ٹھہرتا ہے۔ بشرطیکہ اسنادی ضعف سے پاک ہوں گویا اللہ کے رسولﷺ نے بھی فرمایا اور صحابی نے بھی وہی بات کہہ دی۔ تکرار سے مقصود یہ ہے کہ بعض راویوں نے اس روایت کو مرفوع (رسول اللہﷺ کا فرمان) بیان کیا ہے اور بعض نے موقوف (صحابی رضی اللہ تعالٰی عنہ کا قول)۔ یہ اختلاف نقصان دہ نہیں کیونکہ موقوف سے مرفوع کی نفی نہیں ہوتی، اور روایت کا دونوں طرح مروی ہونا درست ٹھہرتا ہے۔ بشرطیکہ اسنادی ضعف سے پاک ہوں گویا اللہ کے رسولﷺ نے بھی فرمایا اور صحابی نے بھی وہی بات کہہ دی۔