سنن النسائي - حدیث 4104

كِتَابُ المُحَارَبَة مَنْ شَهَرَ سَيْفَهُ ثُمَّ وَضَعَهُ فِي النَّاسِ صحيح موقوف أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ ابْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: «مَنْ رَفَعَ السِّلَاحَ ثُمَّ وَضَعَهُ فَدَمُهُ هَدَرٌ»

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4104

کتاب: کافروں سے لڑائی اور جنگ کا بیان جو شخص تلوار ننگی کر کے لوگوں پر چلائے؟ حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جس نے (لوگوں پر) اسلحہ سونتا، پھر اسے چلانا شروع کر دیا تو اس کا خون ضائع ہے۔ (کوئی معاوضہ ہو گا نہ اس کا قصاص ہی لیا جائے گا۔)
تشریح : ’’چلانا شروع کر دیا‘‘ خواہ کوئی قتل ہو یا نہ مگر اسلحہ چلانے والے کی شرعی سزا قتل ہے کیونکہ وہ لوگوں کے قتل کے درپے ہے۔ واللہ اعلم۔ ’’چلانا شروع کر دیا‘‘ خواہ کوئی قتل ہو یا نہ مگر اسلحہ چلانے والے کی شرعی سزا قتل ہے کیونکہ وہ لوگوں کے قتل کے درپے ہے۔ واللہ اعلم۔