سنن النسائي - حدیث 4081

كِتَابُ المُحَارَبَة ذِكْرُ الِاخْتِلَافِ عَلَى الْأَعْمَشِ فِي هَذَا الْحَدِيثِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، عَنْ أَبِي دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا نَصْرٍ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِي بَرْزَةَ قَالَ: أَتَيْتُ عَلَى أَبِي بَكْرٍ وَقَدْ أَغْلَظَ لِرَجُلٍ، فَرَدَّ عَلَيْهِ، فَقُلْتُ: أَلَا أَضْرِبُ عُنُقَهُ؟ فَانْتَهَرَنِي، فَقَالَ: «إِنَّهَا لَيْسَتْ لِأَحَدٍ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» قَالَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ: «أَبُو نَصْرٍ حُمَيْدُ بْنُ هِلَالٍ وَرَوَاهُ عَنْهُ يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ فَأَسْنَدَهُ»

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4081

کتاب: کافروں سے لڑائی اور جنگ کا بیان اس حدیث میں اعمش پر ( اس کے شاگردوں کے ) اختلاف کا بیان حضرت ابو برزہ رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالٰی عنہ کے پاس آیا تو آپ کسی شخص پر سخت ناراض ہو رہے تھے۔ اس نے جواباً آپ کو کچھ کہا (بدتمیزی کی)۔ میں نے کہا: میں اس کی گردن نہ اتار دوں؟ آپ نے مجھے ڈانٹا اور فرمایا: رسول اللہﷺ کے بعد کسی کو یہ حق حاصل نہیں۔ امام ابو عبدالرحمن (نسائی) رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابو نصر کا نام حمید بن ہلال ہے، اور اس سے یہ حدیث یونس بن عبید نے بیان کی تو اس نے اس کو مسند، یعنی متصل بیان کیا ہے۔
تشریح : امام نسائی رحمہ اللہ دراصل اس بات کی طرف اشارہ فرماتے ہیں کہ اس میں یونس بن عبید نے عمرو بن مرہ کی مخالفت کی ہے، اور وہ اس طرح کہ ابو نصر سے یہ حدیث عمرو بن مرہ نے بیان کی تو کہا: سَمِعْتُ اَبَا نَصْرٍ یُحَدِّثُ عَنْ اَبِیْ بَرْزَۃَ، اس طرح یہ روایت منقطع بنتی ہے اور یہی حدیث یونس بن عبید نے بیان کی تو کہا: عَنْ حُمَیْدِ بْنِ ہِلَالٍ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ مُطَرِّفِ بْنِ الشِّخِّیْرِ عَنْ اَبِیْ بَرْزَۃَ الْأَسْلَمِیِّ، یعنی یونس بن عبید نے حمید بن ہلال (ابو نصر) اور حضرت ابو برزہ اسلمی رضی اللہ تعالٰی عنہ کے درمیان عبداللہ بن مطرف کا واسطہ بیان کیا ہے، لہٰذا اس طرح سند متصل قرار پاتی ہے۔ امام نسائی رحمہ اللہ دراصل اس بات کی طرف اشارہ فرماتے ہیں کہ اس میں یونس بن عبید نے عمرو بن مرہ کی مخالفت کی ہے، اور وہ اس طرح کہ ابو نصر سے یہ حدیث عمرو بن مرہ نے بیان کی تو کہا: سَمِعْتُ اَبَا نَصْرٍ یُحَدِّثُ عَنْ اَبِیْ بَرْزَۃَ، اس طرح یہ روایت منقطع بنتی ہے اور یہی حدیث یونس بن عبید نے بیان کی تو کہا: عَنْ حُمَیْدِ بْنِ ہِلَالٍ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ مُطَرِّفِ بْنِ الشِّخِّیْرِ عَنْ اَبِیْ بَرْزَۃَ الْأَسْلَمِیِّ، یعنی یونس بن عبید نے حمید بن ہلال (ابو نصر) اور حضرت ابو برزہ اسلمی رضی اللہ تعالٰی عنہ کے درمیان عبداللہ بن مطرف کا واسطہ بیان کیا ہے، لہٰذا اس طرح سند متصل قرار پاتی ہے۔