سنن النسائي - حدیث 408

كِتَابُ الْغُسْلِ وَالتَّيَمُّمِ بَاب الِاسْتِتَارِ عِنْدَ الِاغْتِسَالِ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ سَالِمٍ عَنْ كُرَيْبٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ مَيْمُونَةَ قَالَتْ وَضَعْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَاءً قَالَتْ فَسَتَرْتُهُ فَذَكَرَتْ الْغُسْلَ قَالَتْ ثُمَّ أَتَيْتُهُ بِخِرْقَةٍ فَلَمْ يُرِدْهَا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 408

کتاب: غسل اور تیمم سے متعلق احکام و مسائل غسل کرتے وقت پردہ کرنا حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا (ام المومنین) فرماتی ہیں کہ میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے (غسل کے) لیے پانی رکھا، پھر میں نے آپ کو پردہ کیا۔ چنانچہ آپ نے غسل فرمایا، پھر میں آپ کے پاس (جسم کی صفائی کے لیے) ایک کپڑا لائی۔ آپ نے اس کی ضرورت محسوس نہ کی۔
تشریح : وضاحت کے لیے دیکھیے، حدیث ۲۵۴، ۲۵۵ اور ان کے فوائدومسائل۔ وضاحت کے لیے دیکھیے، حدیث ۲۵۴، ۲۵۵ اور ان کے فوائدومسائل۔