سنن النسائي - حدیث 4070

كِتَابُ المُحَارَبَة الْحُكْمُ فِي الْمُرْتَدِّ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ عَلِيًّا أُتِيَ بِنَاسٍ مِنَ الزُّطِّ يَعْبُدُونَ وَثَنًا فَأَحْرَقَهُمْ، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: إِنَّمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ بَدَّلَ دِينَهُ فَاقْتُلُوهُ»

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4070

کتاب: کافروں سے لڑائی اور جنگ کا بیان مرتد کا حکم حضرت انس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے منقول ہے کہ حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ کے پاس کچھ سوڈانی (یا ہندوستان) لوگ لائے گئے جنہوں نے (اسلام لانے کے بعد) ایک بت کی پوجا شروع کر دی تھی۔ آپ نے انہیں آگ میں جلا دیا۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہﷺ نے تو فرمایا تھا: ’’جو مسلمان اپنا دین بدل لے اسے قتل کر دو۔‘‘