سنن النسائي - حدیث 4041

كِتَابُ المُحَارَبَة ذِكْرُ اخْتِلَافِ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ وَمُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ عَلَى يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ فِي هَذَا الْحَدِيثِ ضعيف الإسناد أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ قَالَ: أَنْبَأَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ: وَأَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، وَمُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ قَالَ: قَدِمَ نَاسٌ مِنَ الْعَرَبِ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَسْلَمُوا، ثُمَّ مَرِضُوا، فَبَعَثَ بِهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى لِقَاحٍ لِيَشْرَبُوا مِنْ أَلْبَانِهَا، فَكَانُوا فِيهَا، ثُمَّ عَمَدُوا إِلَى الرَّاعِي غُلَامِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَتَلُوهُ، وَاسْتَاقُوا اللِّقَاحَ، فَزَعَمُوا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «اللَّهُمَّ عَطِّشْ مَنْ عَطَّشَ آلَ مُحَمَّدٍ اللَّيْلَةَ»، فَبَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي طَلَبِهِمْ، فَأُخِذُوا، فَقَطَّعَ أَيْدِيَهُمْ وَأَرْجُلَهُمْ، وَسَمَلَ أَعْيُنَهُمْ، وَبَعْضُهُمْ يَزِيدُ عَلَى بَعْضٍ، إِلَّا أَنَّ مُعَاوِيَةَ قَالَ فِي هَذَا الْحَدِيثِ: «اسْتَاقُوا إِلَى أَرْضِ الشِّرْكِ»

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4041

کتاب: کافروں سے لڑائی اور جنگ کا بیان اس حدیث میں یحییٰ بن سعید پر طلحہ بن مصرف اور معاویہ بن صالح کے اختلاف کا ذکر حضرت سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ کچھ عرب لوگ رسول اللہﷺ کے پاس آئے اور اسلام قبول کیا، پھر وہ بیمار ہو گئے تو رسول اللہﷺ نے انہیں اونٹوں میں بھیج دیا تاکہ وہ ان کے دودھ پئیں۔ وہ ان میں رہے، پھر انہوں نے منصوبہ بنا کر رسول اللہﷺ کے غلام چرواہے کو قتل کر دیا اور اونٹ ہانک کر لے گئے۔ صحابہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے دعا فرمائی: ’’اے اللہ! اس شخص کو پیاسا مار جس نے آل محمد کو رات پیاسا رکھ کے مارا۔‘‘ پھر رسول اللہﷺ نے ان کی تلاش میں آدمی بھیجے۔ وہ پکڑے گئے تو رسول اللہﷺ نے سختی کے ساتھ ان کے ہاتھ پائوں کاٹ دیے۔ اور ان کی آنکھوں کو (گرم سلائیوں سے) پھوڑ دیا۔ بعض استاد دوسروں سے زیادہ بیان کرتے ہیں، معاویہ نے اس حدیث میں کہا کہ وہ اونٹوں کو مشرکین کے علاقے کی طرف ہانک کر لے گئے۔