سنن النسائي - حدیث 4015

كِتَابُ المُحَارَبَة ذِكْرُ الْكَبَائِرِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ح وَأَنْبَأَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: أَنْبَأَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْكَبَائِرُ الشِّرْكُ بِاللَّهِ، وَعُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ، وَقَتْلُ النَّفْسِ، وَقَوْلُ الزُّورِ»

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4015

کتاب: کافروں سے لڑائی اور جنگ کا بیان کبیرہ گناہوں کا ذکر حضرت انس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’بڑے گناہ یہ ہیں: اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنا، والدین کی نافرمانی کرنا، کسی شخص کو ناحق قتل کرنا اور جھوٹی گواہی دینا۔‘‘
تشریح : کبیرہ گناہوں کی تین قسمیں ہیں: (۱) اکبر الکبائر، مثلاً: شرک یا کسی قطعی شرعی امر کا انکار۔ (۲) جن سے حقوق العباد ضائع ہوتے ہیں، مثلاً: قتل۔ (۳) حقوق اللہ میں خرابی، مثلاً: زنا اور شراب نوشی وغیرہ۔ کبیرہ گناہوں کی تین قسمیں ہیں: (۱) اکبر الکبائر، مثلاً: شرک یا کسی قطعی شرعی امر کا انکار۔ (۲) جن سے حقوق العباد ضائع ہوتے ہیں، مثلاً: قتل۔ (۳) حقوق اللہ میں خرابی، مثلاً: زنا اور شراب نوشی وغیرہ۔