كِتَابُ المُحَارَبَة تَعْظِيمُ الدَّمِ صحيح موقوف أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ شَقِيقٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: «أَوَّلُ مَا يُقْضَى بَيْنَ النَّاسِ فِي الدِّمَاءِ»
کتاب: کافروں سے لڑائی اور جنگ کا بیان
مومن کا خون انتہائی قابل تعظیم ہے
حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ سب سے پہلے لوگوں کے درمیان قتل کے فیصلے ہوں گے۔
تشریح :
یعنی قاتلین کو جہنم رسید کیا جائے گا بشرطیکہ انہیں دنیا میں قصاصاً قتل نہ کیا گیا ہو۔ یا مقتولین کو ان کے قاتلین کی نیکیاں دے کر جنت میں بھیج دیا جائے گا اور قاتلین پر مقتولین کے گناہ لاد دیے جائیں گے۔ و اللہ اعلم۔