سنن النسائي - حدیث 3983

كِتَابُ المُحَارَبَة كِتَابُ تَحْرِيمِ الدَّمِ حسن صحيح أَخْبَرَنَا الْقَاسِمُ بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ دِينَارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى قَالَ: حَدَّثَنَا شَيْبَانُ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ زِيَادِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: نُقَاتِلُ النَّاسَ حَتَّى يَقُولُوا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، فَإِذَا قَالُوا لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، حَرُمَتْ عَلَيْنَا دِمَاؤُهُمْ وَأَمْوَالُهُمْ، إِلَّا بِحَقِّهَا وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللَّهِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3983

کتاب: کافروں سے لڑائی اور جنگ کا بیان ناحق خون بہانا حرام ہے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’ہم لوگوں سے لڑیں گے حتی کہ وہ لا الہ الا اللہ پڑھ لیں۔ جب وہ لا الہ الا اللہ پڑھ لیں گے تو ہم پر ان کے خون اور مال حرام ہو جائیں گے الا یہ کہ ان پر اسلام کا کوئی حق بنتا ہو۔ باقی رہا ان کا اندرونی حساب تو وہ اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے۔‘‘