سنن النسائي - حدیث 3976

كِتَابُ المُحَارَبَة كِتَابُ تَحْرِيمِ الدَّمِ صحيح أَخْبَرَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يَقُولُوا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، فَإِذَا قَالُوهَا فَقَدْ عَصَمُوا مِنِّي دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ، إِلَّا بِحَقِّهَا وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللَّهِ فَلَمَّا كَانَتِ الرِّدَّةُ، قَالَ عُمَرُ لِأَبِي بَكْرٍ: أَتُقَاتِلُهُمْ وَقَدْ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: كَذَا، وَكَذَا، فَقَالَ: وَاللَّهِ لَا أُفَرِّقُ بَيْنَ الصَّلَاةِ، وَالزَّكَاةِ، وَلَأُقَاتِلَنَّ مَنْ فَرَّقَ بَيْنَهُمَا، فَقَاتَلْنَا مَعَهُ فَرَأَيْنَا ذَلِكَ رُشْدًا قَالَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ: «سُفْيَانُ فِي الزُّهْرِيِّ لَيْسَ بِالْقَوِيِّ وَهُوَ سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ»

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3976

کتاب: کافروں سے لڑائی اور جنگ کا بیان ناحق خون بہانا حرام ہے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے لڑوں حتی کہ وہ لا الہ الا اللہ پڑھ لیں۔ جب وہ یہ کلمہ پڑھ لیں تو انہوں نے مجھ سے اپنا جان و مال بچا لیا، الا یہ کہ ان پر اسلام کا کوئی حق ہو اور ان کا (اندرونی) حساب اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے۔‘‘ جب فتنۂ ارتداد برپا ہوا تو حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ نے حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے کہا کہ آپ ان سے لڑیں گے؟ جبکہ میں نے رسول اللہﷺ کو یوں یوں فرماتے سنا ہے۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالٰی عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں نماز اور زکوٰۃ میں تفریق نہیں کرنے دوں گا، بلکہ جو تفریق کرے گا، میں اس سے ضرور لڑوں گا۔ (حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے فرمایا:) پھر ہم نے حضرت ابوبکر کے ساتھ مل کر (منکرین زکوٰۃ سے) لڑائی کی اور اسے درست مسلک پایا۔ امام ابو عبدالرحمن (نسائی) رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ زہری کی بابت سفیان قوی نہیں۔ (مطلب یہ کہ سفیان زہری سے جو روایت بیان کرتا ہے وہ ضعیف ہوتی ہے۔) اور یہ سفیان بن حسین ہے۔
تشریح : (۱) فتنۂ ارتداد حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالٰی عنہ کی خلافت کے آغاز ہی میں برپا وہا جسے حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالٰی عنہ نے پورے عزم اور دانش مندی کے ساتھ فرو فرمایا۔ رضی اللہ عنہ و ارضاہ۔ (۲) ’’تفریق کرے گا‘‘ یعنی نماز کو تو فرض سمجھے گا لیکن زکوٰۃ کو فرض نہ سمجھے گا۔ یا حکومت کو زکوٰۃ ادا نہ کرے کیونکہ یہ بغاوت کے مترادف ہے۔ (۳) اگر کوئی شخص کلمۂ توحید کا اقرار کر لے تو اس کی جان و مال محفوظ ہو جاتے ہیں اگرچہ یہ اقرار قتل کے خوف ہی سے کیا ہو۔ (۱) فتنۂ ارتداد حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالٰی عنہ کی خلافت کے آغاز ہی میں برپا وہا جسے حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالٰی عنہ نے پورے عزم اور دانش مندی کے ساتھ فرو فرمایا۔ رضی اللہ عنہ و ارضاہ۔ (۲) ’’تفریق کرے گا‘‘ یعنی نماز کو تو فرض سمجھے گا لیکن زکوٰۃ کو فرض نہ سمجھے گا۔ یا حکومت کو زکوٰۃ ادا نہ کرے کیونکہ یہ بغاوت کے مترادف ہے۔ (۳) اگر کوئی شخص کلمۂ توحید کا اقرار کر لے تو اس کی جان و مال محفوظ ہو جاتے ہیں اگرچہ یہ اقرار قتل کے خوف ہی سے کیا ہو۔