سنن النسائي - حدیث 3970

كِتَابُ الْمُزَارَعَةِ بَابُ شَرِكَةِ الْأَبْدَانِ صحيح الإسناد مقطوع أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ يُونُسَ عَنْ الزُّهْرِيِّ فِي عَبْدَيْنِ مُتَفَاوِضَيْنِ كَاتَبَ أَحَدُهُمَا قَالَ جَائِزٌ إِذَا كَانَا مُتَفَاوِضَيْنِ يَقْضِي أَحَدُهُمَا عَنْ الْآخَرِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3970

کتاب: مزارعت سے متعلق احکام و مسائل شرکت ابدان حضرت زہری سے مروی ہے کہ جن دو غلاموں نے آپس میں شرکت مفاوضہ کررکھی ہو اور ان میں سے ایک اپنے آقا سے آزادی کا معاہدہ کرے تو دوسرا بھی اس کی طرف سے ادائیگی کرے گا۔
تشریح : شرکت مفاوضہ میں دو شخص اپنے تمام مال اور فوائدومنافع میں شریک ہوتے ہیں۔ ایک دوسرے کے وکیل اور کفیل ہوتے ہیں حتیٰ کہ ایک کے قرض کا مطالبہ دوسرے سے کیا جاسکتا ہے‘ لہٰذا ایسی صورت میں جب ایک اپنی آزادی کی قیمت اپنے مالک سے طے کرے تو دوسرا بھی اس کے ساتھ تعاون اور حصہ داری کرے گا۔ شرکت مفاوضہ میں دو شخص اپنے تمام مال اور فوائدومنافع میں شریک ہوتے ہیں۔ ایک دوسرے کے وکیل اور کفیل ہوتے ہیں حتیٰ کہ ایک کے قرض کا مطالبہ دوسرے سے کیا جاسکتا ہے‘ لہٰذا ایسی صورت میں جب ایک اپنی آزادی کی قیمت اپنے مالک سے طے کرے تو دوسرا بھی اس کے ساتھ تعاون اور حصہ داری کرے گا۔