سنن النسائي - حدیث 3954

كِتَابُ الْمُزَارَعَةِ ذِكْرُ الْأَحَادِيثِ الْمُخْتَلِفَةِ فِي النَّهْيِ عَنْ كِرَاءِ الْأَرْضِ بِالثُّلُثِ وَالرُّبُعِ، صحيح أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ الطَّبَرَانِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بَحْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُبَارَكُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو النَّجَاشِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِرَافِعٍ أَتُؤَاجِرُونَ مَحَاقِلَكُمْ قُلْتُ نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ نُؤَاجِرُهَا عَلَى الرُّبُعِ وَعَلَى الْأَوْسَاقِ مِنْ الشَّعِيرِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَفْعَلُوا ازْرَعُوهَا أَوْ أَعِيرُوهَا أَوْ امْسِكُوهَا خَالَفَهُ الْأَوْزَاعِيُّ فَقَالَ عَنْ رَافِعٍ عَنْ ظُهَيْرِ بْنِ رَافِعٍ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3954

کتاب: مزارعت سے متعلق احکام و مسائل تہائی یا چوتھائی پیداوار کی شرط پر زمین بٹائی پر دینے سے ممانعت کی مختلف روایات اور اس روایت کے ناقلین کے اختلافات الفاظ کا ذکر حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے مجھ سے پوچھا: ’’کیا تم اپنی فالتو زمینیں بٹائی پر دتے ہو؟‘‘ میں نے عرض کیا: جی ہاں‘ اے اللہ کے رسول! ہم انہیں پیداوار کے چوتھائی حصے یا چندوسق جو کے عوض بٹائی پر دیتے ہیں۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’ایسے نہ کرو‘ خود کاشت کرو یا کسی کو ایک دوسال کے لیے (عارتیاً) بلامعاوضہ کاشت کے لیے دے دو‘ ورنہ رکھے رکھو۔‘‘ اوزاعی نے اس (یحییٰ بن ابوکثیر) کی مخالفت کی ہے۔ اور اس نے کہا ہے: عن رافع عن ظہیر بن رافع۔
تشریح : ’’مخالفت کی ہے۔‘‘ یہ مخالفت مسند بنانے میں ہے جیسا کہ پچھلی حدیث میں بیان ہوا ہے۔ دیکھیے‘ حدیث: ۳۹۵۳ کا فائدہ: ’’مخالفت کی ہے۔‘‘ یہ مخالفت مسند بنانے میں ہے جیسا کہ پچھلی حدیث میں بیان ہوا ہے۔ دیکھیے‘ حدیث: ۳۹۵۳ کا فائدہ: