سنن النسائي - حدیث 3934

كِتَابُ الْمُزَارَعَةِ ذِكْرُ الْأَحَادِيثِ الْمُخْتَلِفَةِ فِي النَّهْيِ عَنْ كِرَاءِ الْأَرْضِ بِالثُّلُثِ وَالرُّبُعِ، باطل أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَاءَ عَنْ جُوَيْرِيَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ أَنَّ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ وَذَكَرَ نَحْوَهُ تَابَعَهُ عُقَيْلُ بْنُ خَالِدٍ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3934

کتاب: مزارعت سے متعلق احکام و مسائل تہائی یا چوتھائی پیداوار کی شرط پر زمین بٹائی پر دینے سے ممانعت کی مختلف روایات اور اس روایت کے ناقلین کے اختلافات الفاظ کا ذکر حضرت سالم بن عبداللہ نے بھی یہ حدیث اسی طرح بیان فرمائی ہے۔ عقیل بن خالد نے اس (امام مالک) کی متابعت کی ہے۔
تشریح : یہ روایت امام زہری سے بیان کرنے والے کئی لوگ ہیں‘ مثلاً: امام مالک‘ عقیل بن خالد اور شعیب بن ابوحمزہ وغیرہ۔ امام مالک اور عقیل بن خالد دونوں نے یہ روایت موصول بیان کی ہے‘ جبکہ شعیب بن ابوحمزہ نے اسے مرسل بیان کیا ہے۔ لیکن اس اختلاف سے حدیث کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا کیونکہ موصول بیان کرنے والے راوی ثقہ ہیں۔ واللہ اعلم۔ یہ روایت امام زہری سے بیان کرنے والے کئی لوگ ہیں‘ مثلاً: امام مالک‘ عقیل بن خالد اور شعیب بن ابوحمزہ وغیرہ۔ امام مالک اور عقیل بن خالد دونوں نے یہ روایت موصول بیان کی ہے‘ جبکہ شعیب بن ابوحمزہ نے اسے مرسل بیان کیا ہے۔ لیکن اس اختلاف سے حدیث کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا کیونکہ موصول بیان کرنے والے راوی ثقہ ہیں۔ واللہ اعلم۔