سنن النسائي - حدیث 3887

كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ الِاسْتِثْنَاءُ صحيح أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَفَعَهُ قَالَ سُلَيْمَانُ لَأَطُوفَنَّ اللَّيْلَةَ عَلَى تِسْعِينَ امْرَأَةً تَلِدُ كُلُّ امْرَأَةٍ مِنْهُنَّ غُلَامًا يُقَاتِلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَقِيلَ لَهُ قُلْ إِنْ شَاءَ اللَّهُ فَلَمْ يَقُلْ فَطَافَ بِهِنَّ فَلَمْ تَلِدْ مِنْهُنَّ إِلَّا امْرَأَةٌ وَاحِدَةٌ نِصْفَ إِنْسَانٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ قَالَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ لَمْ يَحْنَثْ وَكَانَ دَرَكًا لِحَاجَتِهِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3887

کتاب: قسم اور نذر سے متعلق احکام و مسائل باب: قسم(یا نذر) میں ان شاء اللہ کہنا حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے کہ حضرت سلیمان علیہ السلام نے فرمایا: میں رات کو نوے بیویوں کے پاس ضرور جاؤں گا۔ ان میں سے ہر ایک عورت ایسا لڑکا جنے گی جو اللہ تعالیٰ کے راستے میں جہاد کرے گا۔ آپ سے کہا گیا: ان شاء اللہ کہیں لیکن انہوں نے نہ کہا‘ چنانچہ آپ ان سب کے پاس گئے لیکن صرف ایک عورت نے بچہ جنا‘ وہ بھی ناقص۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’اگر وہ ان شاء اللہ کہہ دیتے تو ان کی قسم نہ ٹوٹتی اور ان کی دلی مراد برآتی۔‘‘
تشریح : تفصیل کے لیے دیکھیے‘ حدیث: ۳۸۲۴ اور ۳۸۶۲۔ تفصیل کے لیے دیکھیے‘ حدیث: ۳۸۲۴ اور ۳۸۶۲۔