سنن النسائي - حدیث 3870

كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ كَفَّارَةُ النَّذْرِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ التِّرْمِذِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ قَالَ حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي عَتِيقٍ وَمُوسَى بْنِ عُقْبَةَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ أَرْقَمَ أَنَّ يَحْيَى بْنَ أَبِي كَثِيرٍ الَّذِي كَانَ يَسْكُنُ الْيَمَامَةَ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَلَمَةَ يُخْبِرُ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا نَذْرَ فِي مَعْصِيَةٍ وَكَفَّارَتُهَا كَفَّارَةُ يَمِينٍ قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَرْقَمَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ وَاللَّهُ أَعْلَمُ خَالَفَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ مِنْ أَصْحَابِ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ فِي هَذَا الْحَدِيثِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3870

کتاب: قسم اور نذر سے متعلق احکام و مسائل نذر کا کفارہ حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’اللہ کی نافرمانی والی نذر پوری نہ کی جائے (بلکہ اس کا کفارہ دیا جائے) اور ایسی نذر کا کفارہ قسم کے کفارے جیسا ہے۔‘‘ امام ابو عبدالرحمن (نسائی) رحمہ اللہ فرماتے ہیں: (راوئی حدیث) سلیمان بن ارقم وتروک الحدیث ہے۔ واللہ اعلم۔ اس حدیث میں یحییٰ بن ابی کثیر کے کئی ایک شاگردوں نے اس کی مخالفت کی ہے۔
تشریح : مخالفت یہ ہے کہ یحییٰ بن ابی کثیر کے باقی شاگرد ایس عمران بن حصی رضی اللہ عنہ کی مسند بناتے ہیں جبکہ سلیمان بن ارقم نے اسے سیدہ عائشہؓ کی مسند بنایا ہے۔ سلیمان بن ارقسم متروک الحدیث ہے جس کی بنا پر یہ راویت سنداً ضعیف ہے لیکن شواہد کی بنا پر صحیح اور قابل عمل ہے۔ مخالفت یہ ہے کہ یحییٰ بن ابی کثیر کے باقی شاگرد ایس عمران بن حصی رضی اللہ عنہ کی مسند بناتے ہیں جبکہ سلیمان بن ارقم نے اسے سیدہ عائشہؓ کی مسند بنایا ہے۔ سلیمان بن ارقسم متروک الحدیث ہے جس کی بنا پر یہ راویت سنداً ضعیف ہے لیکن شواہد کی بنا پر صحیح اور قابل عمل ہے۔