سنن النسائي - حدیث 387

كِتَابُ الْحَيْضِ وَالِاسْتِحَاضَةِ غَسْلُ الْحَائِضِ رَأْسَ زَوْجِهَا صحيح أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى قَالَ حَدَّثَنِي سُفْيَانُ قَالَ حَدَّثَنِي مَنْصُورٌ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُدْنِي إِلَيَّ رَأْسَهُ وَهُوَ مُعْتَكِفٌ فَأَغْسِلُهُ وَأَنَا حَائِضٌ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 387

کتاب: حیض اور استحاضےسےمتعلق احکام و مسائل حائضہ عورت اپنے خاوند کا سر دھو سکتی ہے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، فرماتی ہیں: آپ اعتکاف کی حالت میں اپنا سر میرے قریب فرما دیتے تھے، میں اس کو دھو ڈالتی تھی، حالانکہ میں حیض سے ہوتی تھی۔