كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ كَفَّارَةُ النَّذْرِ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو صَفْوَانَ عَنْ يُونُسَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا نَذْرَ فِي مَعْصِيَةٍ وَكَفَّارَتُهُ كَفَّارَةُ الْيَمِينِ قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ وَقَدْ قِيلَ أَنَّ الزُّهْرِيَّ لَمْ يَسْمَعْ هَذَا مِنْ أَبِي سَلَمَةَ
کتاب: قسم اور نذر سے متعلق احکام و مسائل
نذر کا کفارہ
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’معصیت کی نذر معتبر نہیں اور اس کا کفارہ قسم کے کفارے کی طرح ہے۔‘‘
امام ابو عبدالرحمن (نسائی) رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ کہا گیا ہے کہ امام زہری نے حضرت ابو سلمہ سے یہ روایت نہیں سنی۔
تشریح :
اس روایت کی سند میں جیسا کہ امام صاحب نے فرمایا: ’انقطاع ہے لیکن شواہد کی بنا پر یہ حدیث صحیح ہے۔
اس روایت کی سند میں جیسا کہ امام صاحب نے فرمایا: ’انقطاع ہے لیکن شواہد کی بنا پر یہ حدیث صحیح ہے۔