سنن النسائي - حدیث 386

كِتَابُ الْحَيْضِ وَالِاسْتِحَاضَةِ بَاب تَرْجِيلِ الْحَائِضِ رَأْسَ زَوْجِهَا وَهُوَ مُعْتَكِفٌ فِي الْمَسْجِدِ صحيح أَخْبَرَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا كَانَتْ تُرَجِّلُ رَأْسَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهِيَ حَائِضٌ وَهُوَ مُعْتَكِفٌ فَيُنَاوِلُهَا رَأْسَهُ وَهِيَ فِي حُجْرَتِهَا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 386

کتاب: حیض اور استحاضےسےمتعلق احکام و مسائل حائضہ عورت اپنے خاوند کے سر کو کنگھی کر سکتی ہے جب کہ وہ مسجد میں اعتکاف بیٹھا ہو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ حیض کی حالت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر کو کنگھی کر دیا کرتی تھیں جب کہ آپ معتکف ہوتے تھے۔ آپ انھیں اپنا سر پکڑا دیتے تھے اور وہ اپنے حجرے ہی میں ہوتی تھیں۔