سنن النسائي - حدیث 3851

كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ إِذَا نَذَرَ ثُمَّ أَسْلَمَ قَبْلَ أَنْ يَفِيَ صحيح أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ مُوسَى قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ عَلَيْهِ لَيْلَةٌ نَذَرَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ يَعْتَكِفُهَا فَسَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَهُ أَنْ يَعْتَكِفَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3851

کتاب: قسم اور نذر سے متعلق احکام و مسائل جب کوئی شخص نذر مانے‘ پھر پوری کرنے سے پہلے مسلمان ہوجائے تو؟ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ اپنے والد عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ان کے ذمے جاہلیت میں ایک رات اعتکاف بیٹھنے کی نذر تھی۔ انہوں نے رسول اللہﷺ سے پوچھا تو آپ نے انہیں (ایک رات) اعتکاف بیٹھنے کا حکم دیا۔
تشریح : یہ نذر نیکی کی تھی‘ اس لیے آپ نے اسے پورا کرنے کاحکم فرمایا ورنہ کفر کے دوران میں احکام واجب نہیں ہوتے یہ نذر نیکی کی تھی‘ اس لیے آپ نے اسے پورا کرنے کاحکم فرمایا ورنہ کفر کے دوران میں احکام واجب نہیں ہوتے