سنن النسائي - حدیث 3849

كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ مَنْ مَاتَ وَعَلَيْهِ نَذْرٌ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ اسْتَفْتَى سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نَذْرٍ كَانَ عَلَى أُمِّهِ فَتُوُفِّيَتْ قَبْلَ أَنْ تَقْضِيَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اقْضِهِ عَنْهَا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3849

کتاب: قسم اور نذر سے متعلق احکام و مسائل جو شخص فوت ہوجائے اور اس کے ذمے نذر باقی ہو تو؟ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ کہ انہوں نے فرمایا: حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہﷺ سے ایک نذر کے بارے میں پوچھا جو ان کی والدہ کے ذمے تھی مگر وہ اس کی ادائیگی سے پہلے فوت ہوگئی تھی۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’تم اس کی طرف سے ادا کردو۔‘‘