سنن النسائي - حدیث 3839

كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ النَّذْرُ فِي الْمَعْصِيَةِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ نَذَرَ أَنْ يُطِيعَ اللَّهَ فَلْيُطِعْهُ وَمَنْ نَذَرَ أَنْ يَعْصِيَ اللَّهَ فَلَا يَعْصِهِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3839

کتاب: قسم اور نذر سے متعلق احکام و مسائل نافرمانی کی نذر (پوری نہ کرنے) کا بیان حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ‘ انہوں نے فرمایا: ’’میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے سنا: ’’جو شخص اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی نذر مانے تو اسے چاہیے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرے اور جو شخص اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کی نذر مانے تو وہ اس کی نافرمانی (بالکل) نہ کرے۔‘‘