سنن النسائي - حدیث 3837

كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ النَّذْرُ فِي الطَّاعَةِ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِكٍ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ نَذَرَ أَنْ يُطِيعَ اللَّهَ فَلْيُطِعْهُ وَمَنْ نَذَرَ أَنْ يَعْصِيَ اللَّهَ فَلَا يَعْصِهِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3837

کتاب: قسم اور نذر سے متعلق احکام و مسائل اطاعت اور نیکی کی نذر (پوری کرنا) کا بیان حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص اللہ تعالیٰ کی کسی اطاعت کی نذر مانے تو اسے چاہیے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرے اور جو شخص اللہ تعالیٰ کی کسی نافرمانی کی نذر مانے تو وہ اللہ تعالیٰ کی نافرمانی نہ کرے۔‘‘
تشریح : نیکی چونکہ مطلوب ہے‘ لہٰذا وہ جس طور پر بھی ممکن ہو کرنی چاہیے۔ اگرچہ نذر ماننا اتنااچھا کام نہیں مگر نیکی چونکہ اچھا کام ہے‘ اس لیے وہ لازماً کی جائے۔ نیکی تو نذر کے بغِیر بھی کرنی چاہیے۔ نذر کے ساتھ مزید مؤکد ہوگئی ہے نیکی چونکہ مطلوب ہے‘ لہٰذا وہ جس طور پر بھی ممکن ہو کرنی چاہیے۔ اگرچہ نذر ماننا اتنااچھا کام نہیں مگر نیکی چونکہ اچھا کام ہے‘ اس لیے وہ لازماً کی جائے۔ نیکی تو نذر کے بغِیر بھی کرنی چاہیے۔ نذر کے ساتھ مزید مؤکد ہوگئی ہے