سنن النسائي - حدیث 3830

كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ فِي اللَّغْوِ وَالْكَذِبِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي غَرَزَةَ قَالَ أَتَانَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ فِي السُّوقِ فَقَالَ إِنَّ هَذِهِ السُّوقَ يُخَالِطُهَا اللَّغْوُ وَالْكَذِبُ فَشُوبُوهَا بِالصَّدَقَةِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3830

کتاب: قسم اور نذر سے متعلق احکام و مسائل فضول باتوں اور (بلاقصد) جھوٹ کا حل؟ حضرت قیس بن ابی غرزہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ ہمارے پاس تشریف لائے جبکہ ہم بازار میں (تجارت کررہے) تھے۔ آپ نے فرمایا: ’’اس بازار میں فضول باتوں اور جھوٹ کی آمیزش ہوتی رہتی ہے‘ لہٰذا صدقہ کرتے رہو۔‘‘