سنن النسائي - حدیث 383

كِتَابُ الْحَيْضِ وَالِاسْتِحَاضَةِ بَاب اسْتِخْدَامِ الْحَائِضِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ يَزِيدَ ابْنِ كَيْسَانَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ قَالَ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ بَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ إِذْ قَالَ يَا عَائِشَةُ نَاوِلِينِي الثَّوْبَ فَقَالَتْ إِنِّي لَا أُصَلِّي فَقَالَ إِنَّهُ لَيْسَ فِي يَدِكِ فَنَاوَلَتْهُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 383

کتاب: حیض اور استحاضےسےمتعلق احکام و مسائل حائضہ عورت سے خدمت لینا حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تھے کہ آپ نے فرمایا: ’’عائشہ! مجھے کپڑاا پکڑاؤ۔‘‘ انھوں نے کہا: میں ان دنوں نماز نہیں پڑھتی۔ آپ نے فرمای: ’’وہ (تیرا حیض) تیرے ہاتھ میں تو نہیں۔‘‘ چنانچہ انھوں نے کپڑا پکڑا دیا۔