سنن النسائي - حدیث 3821
كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ الْكَفَّارَةُ بَعْدَ الْحِنْثِ صحيح أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ قَالَ يَعْنِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا حَلَفْتَ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَيْتَ غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا فَأْتِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ مِنْهَا وَكَفِّرْ عَنْ يَمِينِكَ
ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3821
کتاب: قسم اور نذر سے متعلق احکام و مسائل قسم توڑنے کے بعد کفارہ دینے کا بیان حضرت ابوعبدالرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ انہوں نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے (مجھ سے) فرمایا: ’’جب تو کسی کام کو کرنے کی قسم کھالے‘ پھر تو اس کی بجائے کوئی اور کام اس سے بہتر سمجھے تو جو کام بہتر ہے وہ کر لے اور اپنی قسم کا کفارہ ادا کردے۔‘‘