سنن النسائي - حدیث 3817

كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ الْكَفَّارَةُ بَعْدَ الْحِنْثِ صحيح أَخْبَرَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَيَّاشٍ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا فَلْيَدَعْ يَمِينَهُ وَلْيَأْتِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ وَلْيُكَفِّرْهَا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3817

کتاب: قسم اور نذر سے متعلق احکام و مسائل قسم توڑنے کے بعد کفارہ دینے کا بیان حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص کوئی کام کرنے کی قسم کھائے‘ پھر کسی اور کام کو اس سے بہتر خیال کرے تو اپنی قسم کو چھوڑدے اور وہ کام کرے جو بہتر ہو‘ البتہ کفارہ دے دے۔‘‘