سنن النسائي - حدیث 3813

كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ الْكَفَّارَةُ قَبْلَ الْحِنْثِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا حَلَفَ أَحَدُكُمْ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا فَلْيُكَفِّرْ عَنْ يَمِينِهِ وَلْيَنْظُرْ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ فَلْيَأْتِهِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3813

کتاب: قسم اور نذر سے متعلق احکام و مسائل کفارہ قسم توڑنے سے پہلے بھی دیا جاسکتا ہے حضرت عبدالرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ رسول اللہﷺ سے روایت کرتے ہیں‘ آپ نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی کام کی قسم کھائے‘ پھر کوئی اور کام اس سے بہتر سمجھے تو اسے چاہیے کہ وہ اپنی قسم کا کفارہ دے اور جسے وہ بہتر سمجھ رہا ہے اس کام کو عمل میں لائے۔‘‘