سنن النسائي - حدیث 3812

كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ الْكَفَّارَةُ قَبْلَ الْحِنْثِ حسن صحيح أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَخْنَسِ قَالَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا فَلْيُكَفِّرْ عَنْ يَمِينِهِ وَلْيَأْتِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3812

کتاب: قسم اور نذر سے متعلق احکام و مسائل کفارہ قسم توڑنے سے پہلے بھی دیا جاسکتا ہے حضرت عمرو بن شعیب کے پردادا محترم رضی اللہ عنہ سے راویت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص کسی چیز پر قسم کھائے‘ پھر اس کی بجائے کوئی اور چیز بہتر سمجھے تو اپنی قسم کا کفارہ دے دے اور بہتر کام کرلے۔‘‘