سنن النسائي - حدیث 3802

كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ الْحَلِفُ بِالْأُمَّهَاتِ صحيح أَخْبَرَنِي مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو عَنْ يَحْيَى أَنَّهُ حَدَّثَهُ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو قِلَابَةَ قَالَ حَدَّثَنِي ثَابِتُ بْنُ الضَّحَّاكِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ حَلَفَ بِمِلَّةٍ سِوَى الْإِسْلَامِ كَاذِبًا فَهُوَ كَمَا قَالَ وَمَنْ قَتَلَ نَفْسَهُ بِشَيْءٍ عُذِّبَ بِهِ فِي الْآخِرَةِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3802

کتاب: قسم اور نذر سے متعلق احکام و مسائل ماؤں کی قسم کھانا (بھی ناجائز ہے) حضرت ثابت بن صحاک رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’جس شخص نے جھوٹا ہونے کے باوجود کسی اور دین کی قسم کھائی تو وہ اسی طرح ہے جس طرح اس نے کہا۔ اور جو شخص اپنے آپ کو کسی چیز سے قتل کرڈالے‘ اسے آخرت میں اسی چیز کے ساتھ عذاب دیا جائے گا۔‘‘
تشریح : انسان کا نفس اس کی ملکیت ن ہیں بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کی ملکیت ہے۔ اس میں ایسا تصرف جائز نہیں جو اللہ تعالیٰ کی مشیت کے خلاف ہو جیسا کہ اپنے آپ کو قتل کرنا یا بھوکا پیاسا رکھنا وغیرہ۔ انسان کا نفس اس کی ملکیت ن ہیں بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کی ملکیت ہے۔ اس میں ایسا تصرف جائز نہیں جو اللہ تعالیٰ کی مشیت کے خلاف ہو جیسا کہ اپنے آپ کو قتل کرنا یا بھوکا پیاسا رکھنا وغیرہ۔