كِتَابُ الْحَيْضِ وَالِاسْتِحَاضَةِ الِانْتِفَاعُ بِفَضْلِ الْحَائِضِ صحيح أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ قَالَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ قَالَ حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ وَسُفْيَانُ عَنْ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كُنْتُ أَشْرَبُ مِنْ الْقَدَحِ وَأَنَا حَائِضٌ فَأُنَاوِلُهُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَضَعُ فَاهُ عَلَى مَوْضِعِ فِيَّ فَيَشْرَبُ مِنْهُ وَأَتَعَرَّقُ مِنْ الْعَرْقِ وَأَنَا حَائِضٌ فَأُنَاوِلَهُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَضَعُ فَاهُ عَلَى مَوْضِعِ فِيَّ
کتاب: حیض اور استحاضےسےمتعلق احکام و مسائل حائضہ عورت کےبچے پانی سے فائدہ اٹھانا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں حیض کی حالت میں پیالے سے پانی پیتی، پھر میں پیالہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پکڑا دیتی تو آپ اپنا منہ میرے منہ کی جگہ پر رکھ کر پانی پیتے۔ اسی طرح میں کوئی ہڈی نوچتی جب کہ میں حیض کی حالت میں ہوتی، پھر میں وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پکڑا دیتی، تو آپ اپنا منہ مبارک میرے منہ والی جگہ پر رکھتے۔