سنن النسائي - حدیث 3799

كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ الْحَلِفُ بِالْآبَاءِ صحيح أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدٍ قَالَ أَنْبَأَنَا مُحَمَّدٌ وَهُوَ ابْنُ حَرْبٍ عَنْ الزُّبَيْدِيِّ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ عَنْ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ اللَّهَ يَنْهَاكُمْ أَنْ تَحْلِفُوا بِآبَائِكُمْ قَالَ عُمَرُ فَوَاللَّهِ مَا حَلَفْتُ بِهَا بَعْدُ ذَاكِرًا وَلَا آثِرًا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3799

کتاب: قسم اور نذر سے متعلق احکام و مسائل آباؤاجداد کی قسم کھانا حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’بلاشبہ اللہ تعالیٰ تمہیں آباؤاجداد کی قسمیں کھانے سے روکتا ہے۔‘‘ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں نے اس کے بعد کبھی آباؤاجداد کی قسم نہیں کھائی۔ نہ اپنے طور پر‘ نہ کسی سے نقل کرتے ہوئے۔