سنن النسائي - حدیث 3786

كِتَابُ الْعُمْرَى ذِكْرُ اخْتِلَافِ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ وَمُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَلَى أَبِي سَلَمَةَ فِيهِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ قَالَ سَأَلَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ هِشَامٍ عَنْ الْعُمْرَى فَقُلْتُ حَدَّثَ مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ عَنْ شُرَيْحٍ قَالَ قَضَى نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ الْعُمْرَى جَائِزَةٌ قَالَ قَتَادَةُ قُلْتُ حَدَّثَنِي النَّضْرُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْعُمْرَى جَائِزَةٌ قَالَ قَتَادَةُ وَقُلْتُ كَانَ الْحَسَنُ يَقُولُ الْعُمْرَى جَائِزَةٌ قَالَ قَتَادَةُ فَقَالَ الزُّهْرِيُّ إِنَّمَا الْعُمْرَى إِذَا أُعْمِرَ وَعَقِبُهُ مِنْ بَعْدِهِ فَإِذَا لَمْ يَجْعَلْ عَقِبَهُ مِنْ بَعْدِهِ كَانَ لِلَّذِي يَجْعَلُ شَرْطَهُ قَالَ قَتَادَةُ فَسُئِلَ عَطَاءُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ فَقَالَ حَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْعُمْرَى جَائِزَةٌ قَالَ قَتَادَةُ فَقَالَ الزُّهْرِيُّ كَانَ الْخُلَفَاءُ لَا يَقْضُونَ بِهَذَا قَالَ عَطَاءٌ قَضَى بِهَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مَرْوَانَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3786

کتاب: عمریٰ سے متعلق احکام و مسائل اس حدیث میں ابوسلمہ پر یحییٰ بن ابی کثیر اور محمد بن عمرو کے اختلاف کا ذکر حضرت قتادہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سلیمان بن ہشام نے مجھ سے عمریٰ کے بارے میں پوچھا تو میں نے کہا: مجھے حضرت محمد بن سیرین نے قاضی شریح سے بیان کیا ہے کہ اللہ کے نبیﷺ نے فیصلہ فرمایا کہ عمریٰ مستقلاً جاری ہوجائے گا۔ قتادہ نے کہا کہ مجھے (باسند) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے پہنچا ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: ’’عمریٰ نافذ ہوجائے گا۔‘‘ حضرت قتادہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ حضرت حسن بصریٰ کہا کرتے تھے: عمریٰ واپس نہیں ہوگا۔ حضرت قتادہ نے کہا کہ حضرت زہری نے کہا: عمریٰ اس وقت مستقل ہوگا جب عمریٰ اس (کی وفات کے بعد اس) کی اولاد کے لیے بھی کیا جائے۔ لیکن اگر وہ اس کے بعد اس کی اولاد کے لیے عمریٰ نہ کرے تو عمریٰ کرنے والے کے لیے اس کی شرط معتبر ہوگی۔ حضرت قتادہ نے کہا کہ عطاء بن ابی رباح سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا: مجھے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’عمریٰ جاری ہوجائے گا (واپس نہیں ہوگا)۔‘‘ قتادہ نے کہا: حضرت زہری نے کہا کہ خلفاء اس حدیث کے مطابق فیصلہ نہیں کرتے تھے۔ حضرت عطاء نے کہا کہ خلیفہ عبدالملک بن مروان حدیث کے مطابق فیصلہ کیا ہے۔
تشریح : یہ تمام اقوال حضرت قتادہ نے اس مسئلے کی تفہیم کے لیے بیان فرمائے ہیں۔ کسی خلیفہ کا صحیح حدیث کے مطابق فیصلہ نہ کرنا اس حدیث کو کمزور نہیں بناتا‘ البتہ ان اقوال سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ مسئلہ مختلف ہے۔ لیکن صحیح بات وہی ہے جو احادیث صحیحہ سے ثابت ہے جیسا کہ تفصیل سے بیان ہوچکا ہے۔ یہ تمام اقوال حضرت قتادہ نے اس مسئلے کی تفہیم کے لیے بیان فرمائے ہیں۔ کسی خلیفہ کا صحیح حدیث کے مطابق فیصلہ نہ کرنا اس حدیث کو کمزور نہیں بناتا‘ البتہ ان اقوال سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ مسئلہ مختلف ہے۔ لیکن صحیح بات وہی ہے جو احادیث صحیحہ سے ثابت ہے جیسا کہ تفصیل سے بیان ہوچکا ہے۔