كِتَابُ الْعُمْرَى ذِكْرُ الِاخْتِلَافِ عَلَى الزُّهْرِيِّ فِيهِ صحيح أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ بَكَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ قَالَ حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ جَابِرًا أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى أَنَّهُ مَنْ أَعْمَرَ رَجُلًا عُمْرَى لَهُ وَلِعَقِبِهِ فَإِنَّهَا لِلَّذِي أُعْمِرَهَا يَرِثُهَا مِنْ صَاحِبِهَا الَّذِي أَعْطَاهَا مَا وَقَعَ مِنْ مَوَارِيثِ اللَّهِ وَحَقِّهِ
کتاب: عمریٰ سے متعلق احکام و مسائل اس حدیث میں امام زہری پر اختلاف کا ذکر حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے خبر دی کہ رسول اللہﷺ نے فیصلہ فرمایا: ’’جس شخص نے کسی کو کوئی تحفہ اس کے لیے اور اس کی اولاد کے لیے دیا‘ وہ اسی کے پاس رہے گا جسے اس نے دیا ہے اور اس سے آگے اس کے ورثاء میں اللہ تعالیٰ کی مقرر کردہ وراثت اور حق کے مطابق وراثت چلے گی۔‘‘