سنن النسائي - حدیث 3772

كِتَابُ الْعُمْرَى ذِكْرُ الِاخْتِلَافِ عَلَى الزُّهْرِيِّ فِيهِ صحيح أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ مُسَاوِرٍ قَالَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعُمْرَى لِمَنْ أُعْمِرَهَا هِيَ لَهُ وَلِعَقِبِهِ يَرِثُهَا مَنْ يَرِثُهُ مِنْ عَقِبِهِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3772

کتاب: عمریٰ سے متعلق احکام و مسائل اس حدیث میں امام زہری پر اختلاف کا ذکر حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’عمریٰ اسی کا ہے جسے دیا گیا‘ (ا س کی زندگی میں۔) اور (اس کی وفات کے بعد) اس کی اولاد کا ہے۔ اولاد میں سے جو اس کا وارث بنے گا‘ وہ عمریٰ کا وارث بھی بنے گا۔‘‘