سنن النسائي - حدیث 375

كِتَابُ الْحَيْضِ وَالِاسْتِحَاضَةِ ذِكْرُ مَا كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُهُ إِذَا حَاضَتْ إِحْدَى نِسَائِهِ منكر أَخْبَرَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ عَنْ ابْنِ عَيَّاشٍ وَهُوَ أَبُو بَكْرٍ عَنْ صَدَقَةَ بْنِ سَعِيدٍ ثُمَّ ذَكَرَ كَلِمَةً مَعْنَاهَا حَدَّثَنَا جُمَيْعُ بْنُ عُمَيْرٍ قَالَ دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ مَعَ أُمِّي وَخَالَتِي فَسَأَلَتَاهَا كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ إِذَا حَاضَتْ إِحْدَاكُنَّ قَالَتْ كَانَ يَأْمُرُنَا إِذَا حَاضَتْ إِحْدَانَا أَنْ تَتَّزِرَ بِإِزَارٍ وَاسِعٍ ثُمَّ يَلْتَزِمُ صَدْرَهَا وَثَدْيَيْهَا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 375

کتاب: حیض اور استحاضےسےمتعلق احکام و مسائل رسول اللہﷺ کی کسی بیوی کو جب حیض آتا تو آپ کیا کرتے؟ حضرت جمیعع بن عمیر نے کہا کہ میں اپنی والدہ اور خالہ کے ساتھ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا۔ ہم نے ان سے پوچھا کہ جب ازواج مطہرات میں سے کسی کو حیض آنے لگتا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کیا کرتے تھے؟ انھوں نے فرمایا: جب ہم میں سے کسی کو حیض آنے لگتا، تو آپ اسے حکم دیتے کہ ایک وسیع ازار باندھے، پھر اس کا سینہ اور پستان اپنے جسم سے لگا لیتے۔