سنن النسائي - حدیث 3740

كِتَابُ الرُّقْبَى ذِكْرُ الِاخْتِلَافِ عَلَى أَبِي الزُّبَيْرِ صحيح أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ حَجَّاجٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعُمْرَى جَائِزَةٌ لِمَنْ أُعْمِرَهَا وَالرُّقْبَى جَائِزَةٌ لِمَنْ أُرْقِبَهَا وَالْعَائِدُ فِي هِبَتِهِ كَالْعَائِدِ فِي قَيْئِهِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3740

کتاب: رقبیٰ سے متعلق احکام و مسائل (اس حدیث میں) ابو زبیر پر (کیے گئے) اختلاف کا ذکر حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’عمریٰ اسی شخص کے لیے مستقل ہوجائے گا جسے دیا گیا۔ اور رقبیٰ بھی مستقلاً اسی شخص کو ملے گا جسے دیا گیا۔ اور ہبہ کو واپس لینے والا یعنی قے چاٹنے والے کی طرح ہے۔‘‘
تشریح : ’’عمریٰ‘‘ کی تفصیل آئندہ رہی ہے۔ عمریٰ اور رقبیٰ ہبہ کی دوصورتیں ہیں۔ ہبہ میں رجوع جائز نہیں‘ لہٰذا ان دوصورتوں میں بھی رجوع جائز نہیں۔ واپسی کی شرط باطل ہے۔ ’’عمریٰ‘‘ کی تفصیل آئندہ رہی ہے۔ عمریٰ اور رقبیٰ ہبہ کی دوصورتیں ہیں۔ ہبہ میں رجوع جائز نہیں‘ لہٰذا ان دوصورتوں میں بھی رجوع جائز نہیں۔ واپسی کی شرط باطل ہے۔